عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے پولیس زمان پارک پہنچ گئی، شاہ محمود قریشی

پولیس مجھ سے بات کرے، سیاستدان ہوں، معقول راستہ نکال لوں گا، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ عجلت میں کیا گیا،انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے پولیس زمان پارک پہنچ گئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ گواہان کو بھی پیش نہیں ہونے دیاگیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کر لیا گیا، وکیل کا دعویٰ

سیشن کور ٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور شہری فیئر ٹرائل کاحق نہیں دیا گیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی جج پر عدم اعتماد تھا۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ کے فیصلے سے انتقام کی بو آرہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے کو چیلنج کریں گے۔


متعلقہ خبریں