ورلڈ کپ 2023 ،گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

glenn mcgrath

گلین میک گرا


آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا نے ورلڈکپ میں اپنی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں بتادیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں گلین میک گرا نے کہا کہ وہ  ورلڈکپ کیلئے ٹاپ چار ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت کو دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو چونکنے کی ضرورت نہیں کہ کیوں اِن چار ٹیموں کو ٹاپ فور میں دیکھ رہا ہوں۔

مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا بھی میگا ایونٹ جیتنے کی اہلیت رکھتا ہے جبکہ بھارت میزبان ہے اس کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت رواں سال اکتوبر ، نومبر میں میگا ایونٹ کی میزبانی کریگا۔


متعلقہ خبریں