کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے پولیس افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔
کورنگی الفلاح تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 طالب علم بھائیوں کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد ہونے والے تحقیقات میں مبینہ پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایس ایچ او الفلاح تھانے کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 3 نامزد اہلکار فرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فائرنگ، نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق
مبینہ جعلی مقابلے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں نوجوان مستونگ سے کراچی اپنے ماموں کے پاس آئے ہوئے تھے۔
ایس ایس پی کورنگی نے ایس پی لانڈھی کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور تحقیقات کے بعد ایس ایچ او اور 3 اہلکاروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔