مون سون کا اگلا سپیل 31 جولائی سے شروع،فلیش اور اربن فلڈنگ سمیت لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار

moonsoon

مون سون ہوائیں ملک میں داخل کہاں کہاں بارشیں ہونگی؟فہرست جاری


مون سون کا اگلا سپیل 31 جولائی سے شروع ہوگا جو 6 اگست تک جاری رہے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیرصدارت ہوا جس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

25 جون سے جاری بارشوں سے 133 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال ، ریسکیو و ریلیف آپریشن، فلیش فلڈنگ کی وجہ سے سڑکوں اور پلوں کی بحالی سمیت ڈیمز اور دریاؤں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا اور منگلا اپنی گنجائش سے 70 فیصد سے زائد بھر چکے ہیں۔

دریائے چناب میں سیلاب، 60 دیہات زیر آب آ گئے

بھارتی ڈیمز پونگ اور تھین بھی مکمل طور پر بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت دریائے راوی میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگلا مون سون سپیل 31 جولائی سے شروع ہوکر 6 اگست تک جاری رہے گا۔

اگلے مون سون سپیل میں فلیش اور اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا ۔


متعلقہ خبریں