بھارت سے فائنل، بابراعظم کے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کو مشورے


 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ایشیا کپ کے پاک بھارت فائنل سے قبل مفید مشوروں سے نوازا۔

قومی ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ اور پاکستان شاہینز ٹیم ان دنوں کولمبو میں ہی ہیں، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر نے والی پاکستان شاہینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور بھارت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں