لاہور: ڈی آئی جی پولیس کی گھر سے لاش برآمد


لاہور: ڈی آئی جی پولیس شارق جمال گھر میں مردہ پائے گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال خان کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی تاہم ان کی موت کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

شارق جمال کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس افسران اور شارق جمال کی اہلیہ اسپتال پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کوئی نظریہ نہیں تھا، کہانیاں تھیں جو ہم سنتے تھے، پرویز خٹک نے پنڈورا بکس کھول دیا

پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔

شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے۔ انہوں نے حال ہی میں گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کیا تھا۔


متعلقہ خبریں