بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے اور پاکستان کو بھارت جا کر کھیلنا چاہیے، شعیب ملک


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے اور پاکستان کو بھارت جا کر کھیلنا چاہیے۔

ایک انٹرویومیں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، مجھے امید ہے کہ آنے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

ایشیا کپ کا شیڈول منظر عام پر آگیا، پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو ہوگا

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھیل سرحدوں کا محتاج نہیں ہے، کھیل لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور چھوٹی موٹی ناراضگیاں بھی دور کرتا ہے، سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا ء اشرف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،واضح رہے کہ شعیب ملک ٹورنٹو میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں ٹیم مِسّی ساگا پینتھر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں