آئی سی سی کا نیا فنانشل ماڈل منظور، پاکستان کو پہلے سے دوگنا رقم ملے گی

icc

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اختلاف کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا نیا فنانشل ماڈل منظور کرلیا گیا،ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں نئے فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل کی منظوری دی گئی۔

نئے فنانشنل ماڈل میں رکن ممالک کو رقم ٹیموں کی کارکردگی، انٹرنینشل رینکنگ اور آئی سی سی ایونٹس میں کمرشل کنٹری بیوشن کے مطابق کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا اعلان

اجلاس میں پی سی بی نے فنانشل ماڈل سے اختلاف کیا اور موقف اختیار کیا تھا کہ فنانشل ماڈل کے بارے میں فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرناچاہیے،نئے فنانشل ماڈل میں پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس میں رینکنگ اور کمرشل ویلیو کی وجہ سے دو گنا ریوینیو ملے گا،یہ رقم ملک میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی پر خرچ کی جائے گی، پاکستان آئی سی سی سے رقم ملنے والے چار ٹاپ ملکوں میں شامل ہے۔

دوسری طرف دبئی میں پی سی بی اورایشین کرکٹ کونسل کے حکام کے درمیان ملاقات میں ایشیا کپ کے شیڈول سمیت انتظامی معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان اسی ہفتے میں کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں