پی ایس ایل8 کا اینتھم ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد میں بنا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کا انعقاد رواں برس فروری، مارچ میں ہوا تھا،ایونٹ کیلئے پی سی بی نے ’’سب ستارے ہمارے‘‘ کے عنوان سے اینتھم تیار کرایا۔
ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا سری لنکا میں ہوگا
ذرائع کے مطابق اس پر ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، تقریباً اڑھائی کروڑ روپے تو فنکاروں کی فیس ہی تھی۔
پاکستان میں ایک عام فلم بھی 5 کروڑ روپے میں بن جاتی ہے، اس لحاظ سے صرف اینتھم پر اتنی خطیر رقم خرچ ہونے پر آڈٹ میں اعتراضات سامنے آ سکتے ہیں۔
بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قائم
دوسری جانب ایونٹ کی افتتاحی تقریب پر تقریباً 25 کروڑ روپے لگے،بجٹ میں اس سے کم رقم رکھی گئی تھی۔