جب پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو سیاست شروع ہو جاتی ہے، مصباح الحق

قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب

فائل فوٹو


قومی ٹیم کے سابق کپتان، چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو سیاست شروع ہوجاتی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سیاست کو کھیل سے دور رہنا چاہیے، ہمیشہ کرکٹ کو سیاست سے جوڑ دیا جاتا ہے، کرکٹ اور سیاست کو نہیں ملانا چاہیے، پاک بھارت مسئلے کا مستقل حل نکلنا چاہیے۔

دورہ سری لنکا سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے کہ پرفارم کرے، ماضی میں پاکستان کی اچھی پرفارمنس نہیں رہی،انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ہم نے پہلے سیریز برابر کی، اگر ہمارے اسپنرز اچھا پرفارم کریں گے تو ہم جیت سکتے ہیں۔

بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

مصباح الحق کا کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین کی تبدیلی پر پہلے بھی کہا کہ بار بار تبدیلی سے بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، تبدیلی سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے، بار بار تبدیلی کا مسئلہ ختم ہونا چاہیے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بھارت میں کنڈیشنز اچھی ہوتی ہیں، کراؤڈ کا پریشر آپ پر ضرور ہوتا ہے، بڑے کراؤڈ میں پرفارم کرنے سے آپ کا نام بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان سے بڑی امید ہے کہ اچھا پرفارم کرے گا۔

بھارت میں گیارہ کھلاڑیوں کی سلیکشن اہم ہوگی، نئی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں عہدے سے متعلق سوال پر مصباح کا کہنا تھا کہ ابھی تک پی سی بی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اگر رابطہ ہوتا ہے تو دیکھیں گے کہ کیا رول ہے، ابھی کافی مصروف ہوں۔


متعلقہ خبریں