یوٹیلیٹی سٹورز پر 30 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کو جاری رکھنے کا فیصلہ

Utility store

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم کا ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے بڑےریلیف پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ریلیف پیکیج کے تحت آٹا ، گھی ، دالوں ، چاول،چینی پر سبسڈی دی جائیگی ۔

وزیراعظم کا نیا ریلیف پیکج ایک سال کےلئے ہوگا۔پچھلا ریلیف پیکیج 30 جون کو ختم ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں