سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 12 جولائی کے بعد بجلی سمیت مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے مڈل کلاس ختم ہو گئی ہے۔ روس کا سستے تیل پہنچنے کی دیر تھی کہ ڈیزل 7.50 روپے مہنگا ہو گیا۔
ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کا پھڈا ڈالنا لمحہ فکریہ ہے، شیخ رشید
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے اتنی فضول خرچیاں کی ہیں کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے وزیر خارجہ نے 50 سے زائد غیر ملکی دورے کیے۔ 13 پارٹیوں کا سیاسی اور قوم کا معاشی دیوالیہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے آئی ایم ایف فیصلوں میں کیا فرق ہے؟ اسحاق ڈار نے آنکھیں دِکھائیں، پھر پاوں پڑے، 10 مہینے ضائع کیے۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان کر اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل جاپان کا دورہ کریں گے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے والی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا آنا یا نہ آنا صحت پر نہیں سیاست اور کیس کے فیصلے پر منحصر ہے۔