افسوس! ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں، اوشین گیٹ کا بیان

افسوس! ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں، اوشین گیٹ کا بیان

واشنگٹن/ٹورنٹو: ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی بدقمست آبدوز ٹائٹن کو بنانے والی کمپنی اوشین گیٹ نے باضابطہ بیان جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افسوس! ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد

مؤقر نشریاتی اداروں کے مطابق کمپنی اوشین گیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ہمیں یقین ہے کہ ہم ہمارے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ کو کھو چکے ہیں۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری، آوازیں سنائی دے گئیں

کمپنی کے جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے کہ ’یہ تمام لوگ سچے ایکسپلورر تھے جنہوں نے مہم جوئی کا ایک الگ جذبہ اور دکھایا۔ اس المناک وقت میں ہمارے دل ان پانچوں روحوں اور ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ ہمیں جانی نقصان کا غم و دکھ ہے۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش میں تیزی، ٹائٹن میں آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈ لائن گزر گئی

کمپنی کے مطابق یہ ہمارے ملازمین کے لیے انتہائی افسوسناک وقت ہے جو اس نقصان پر افسردہ اور غمزدہ ہیں۔ ہم احترام کے ساتھ دعا گو ہیں کہ اس انتہائی تکلیف دہ وقت میں ان خاندانوں کی رازداری کا احترام کیا جائے۔

لاپتہ آبدوز کے سربراہ کی اہلیہ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی نسل سے ہیں

واضح رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوئی گئی تھی۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، گمشدہ افراد میں شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا بھی شامل

لاپتہ ہونے والی آبدوز میں دو پاکستانیوں سمیت پانچ مسافر سیاح سوار تھے، امریکی کوسٹ گارڈ کے تخمینے کے مطابق ٹائٹن آبدوز میں سوار پانچوں مسافروں کو دستیاب آکسیجن کی سپلائی پاکستانی وقت کے مطابق 22 جون کی سہ پہر 4 بج کر 18 منٹ پر ختم ہو چکی ہو گی۔


متعلقہ خبریں