کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ مرکز بن گئے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ایسی پوسٹ لائک کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیفا نے ارجنتینا کو 2026 ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے میں مبینہ طور پر مدد فراہم کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پوسٹ میں ارجنٹینا اور اس کے کپتان میسی کے حق میں ریفری کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ رونالڈو کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ پر “لائک” ظاہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیر بعد یہ “لائک” نظر آنا بند ہوگیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے رونالڈو نے خود ہٹایا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی۔ اس معاملے پر رونالڈو یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Cristiano Ronaldo likes Instagram video accusing FIFA of corruption and alleging that they helped Argentina reach the World Cup final. pic.twitter.com/Lbk1MTlo0R
— Pop Base (@PopBase) July 20, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران مصر کے میچ اور بعض مواقعوں پر ارجنٹینا کے حق میں ریفری کے بعض فیصلوں پر پہلے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے تاہم فیفا نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی رونالڈو نے اس “لائک” کی وضاحت کی ہے۔
دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دیکر عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، میچ کے اختتام پر اسپین اور ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی تھی اور دونوں ٹیموں کے متعدد کھلاڑی آپس میں الجھ گئے تھے جس کا فیفا نے بھی نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پرتگال کی ورلڈ کپ مہم پری کوارٹر فائنل میں اسپین کے خلاف شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی تھی جس کے بعد 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری فیفا ورلڈ کپ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں ہنگامہ، فیفا نےتحقیقات شروع کردیں
رونالڈو کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹیم کے ورلڈ کپ سے جلد باہر ہونے پر انہیں افسوس ہے تاہم وہ ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی پر مطمئن ہیں اور اپنے بین الاقوامی مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ مناسب وقت پر کریں
