10 ہزار روپے مالیت کا کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری نہیں کیا جارہا، سٹیٹ بینک آف پاکستان


سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے کہا ہے کہ  10 ہزار روپے مالیت کا کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری نہیں کیاجارہا۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس طرح کی خبروں کی تصدیق کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وزٹ کریں۔

75 روپے کے یادگاری نوٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت آ گئی

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر 10 ہزار روپے کے پاکستانی کرنسی نوٹ کی تصویر گردش کر رہی ہے جس کے حوالے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 ہزار روپے مالیت کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے والا ہے۔

یاد رہے کہ  10 ہزار روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری ہونے کی افواہیں 2018 میں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں