بھارت، مسلمان نوجوان کا انتہا پسندوں کے ہاتھوں لرزہ خیز قتل

بھارت، مسلمان نوجوان کا انتہا پسندوں کے ہاتھوں لرزہ خیز قتل

نئی دہلی : انتہا پسندوں نے گائے فروخت کے لیے لے جانے کے شبے میں مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

بھارت، منی پور میں پھر نسلی فسادات، 9 افراد ہلاک 10 زخمی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گائے کے تحفظ کے نام پر قائم ہونے والی دہشت گرد تنظیم راشٹریہ بجرنگ دل کے کارندوں نے ایک مسلمان نوجوان پر بہیمانہ تشدد کر کے اس کی جان لے لی اور پھر نعش نالےمیں پھینک دی۔

لرزہ خیز قتل کی واردات ناسک ضلع میں ہوئی جہاں 23 سالہ نوجوان لقمان انصاری اپنے مویشیوں کو ایک ٹرک میں منتقل کررہا تھا کہ راشٹریہ بجرنگ دل سے وابستہ کارندوں نے اسے گھیرلیا۔

بھارت: مسلمان بچوں سے ہندوآنہ نعرے لگانے کا مطالبہ، انکار پر تشدد

رپورٹس کے مطابق ملزمان نے نوجوان اور اس کے مویشیوں سے بھرے ہوئے ٹرک کو ویران مقام پر لے جا کر گائے بیچنے کے الزام لگا کر پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رکھا جب تک وہ جان کی بازی نہیں ہار گیا۔

میڈیا کے مطابق انتہا پسند دہشت گردوں نے لقمان انصاری کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش بھی قریبی نالے میں پھینک دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

گائے کا بھلا ہوگا تبھی دیش کا بھلا ہوگا،مسلمان کی ضمانت مسترد: بھارتی ہائیکورٹ کی منطق

علاقہ پولیس نے واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لقمان انصاری کی موت نالے میں گرنے سے ہوئی ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ تشدد بھی ہوسکتی ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفتیش کی جائے گی۔

بھارت: بہار میں ’ہجومی تشدد‘ نے تین افراد کی جانیں لے لیں

واضح رہے کہ نریندرمودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں اقلتیوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص ہجومی تشدد کے ذریعے نشانہ بنا کر قتل کرنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔


متعلقہ خبریں