سندھی زبان سے متعلق بیان غلط تھا، نصیر الدین شاہ کا اعتراف

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت کے سینئر اور معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے سندھی زبان سے متعلق بیان پر غلطی کا اعتراف کر لیا۔

نصیر الدین شاہ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں بلوچی، دری اور دیگر زبانیں بولی جاتی ہیں جبکہ سندھی اب نہیں بولی جاتی۔

اداکار کو اس بیان پر پاکستانی صارفین اور شوبز شخصیات نے آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اب نصیر الدین شاہ نے اپنے سندھی سے متعلق بیان پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ میرے 2 بیانات کی وجہ سے ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے، جس میں ایک بیان پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق تھا‘۔

نصیر الدین شاہ نے اعتراف کیا کہ ’اس معاملے پر میں غلط تھا‘۔


متعلقہ خبریں