9 مئی واقعات، سرکاری افسر کو نوکری سے معطل کر دیا گیا


9 مئی کے واقعات میں ملوث محمد اسماعیل انجینئرنگ یونیورسٹی مردان میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کو معطل کر دیا گیا، وہ پہلے سرکاری افسر تھے جنہیں 9 مئی واقعات پر معطل کیا گیا ہے۔

ملزم محمد اسماعیل کے خلاف سٹی تھانہ مردان میں مقدمہ درج ہے، گرفتاری کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل مردان میں رکھا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق محمد اسماعیل نے مردان میں جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاج کیا تھا، ملزم نے پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے اور تقاریر بھی کیں۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزم نے نفرت انگیز تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل کی،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد اسماعیل کو یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کی منظوری سے معطل کیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں