ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آبادمیں پڑی ہے، سینیٹر مشتاق احمد

فائل فوٹو


واشنگٹن: جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں بلکہ اسلام آباد میں پڑی ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میری، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور وکیل کلائیو سمتھ کی ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے ملاقات جاری رہی جو انتہائی دکھ بھری تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی صحت کمزور، بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو اور وہ جیل اذیت سے دکھی اور خوفزدہ تھیں۔ ان کے سامنے کے اوپر کے 4 دانت ٹوٹے ہوئے ہوئے تھے اور سر پر چوٹ کی وجہ سے کم سنائی دے رہا تھا۔ وہ بار بار کہہ رہی تھیں کہ مجھے اس جہنم سے نکالو۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر فوزیہ اور عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد ملاقات کا احوال

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو ملاقات کے اختتام پر زنجیروں میں لے جایا گیا۔ بچے، جیل کی اذیت اور جیل کے خوفناک مستقبل سے اداس ہو کر بار بار کہتیں کہ مجھے اس جہنم سے باہر نکالو۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں، مظوم ڈاکٹر عافیہ کو رہا کراؤ، ان کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔


متعلقہ خبریں