بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 2 رہنما احسان الحق چودھری اور ڈاکٹر محمد افضل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے احسان الحق چودھری اور ڈاکٹر محمد افضل صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سے تحریک انصاف کے اہم رہنما گرفتار
پارٹی کا ساتھ چھوڑنے والے پی ٹی آئی رہنما اور حلقہ پی پی 247 سے امیدوار احسان الحق نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی کابینہ میں بڑی تعیناتی
پی ٹی آئی رہنما اور پی پی 248 سے امیدوار ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ افواج پاکستان ہے تو یہ ملک ہے میں پی ٹی آئی اور چودھری پرویز الہٰی گروپ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔