ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون تھامس میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

icc

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون تھامس کو میچ فکسنگ کے الزام میں عارضی طور پر معطل کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈیون تھامس کو 2021ء میں لنکا پریمیئر لیگ سمیت دیگر ٹورنامنٹس کے دوران مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے جس کی تحقیقات میں وہ اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔

بھارتی امپائر جتن کیشیپ پر اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد

آئی سی سی نے ڈیون تھامس پر سات الزامات لگائے ہیں جن میں یہ الزامات بھی شامل ہیں کہ انہوں نے کھیل کے نتائج میں دھاندلی کی کوشش کی اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا اسے ختم کرکے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی۔

آئی سی سی کے مطابق ڈیون تھامس نے 2021ء میں ابوظہبی ٹی 10 اور کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران بھی ان سے رابطہ کرنے والے بدعنوان عناصر کی اطلاع متعلقہ حکام کو نہیں دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈنے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کر دی

سنگین الزامات کا جواب دینے کیلئے ڈیون تھامس کو 14 دن کی مہلت دی گئی ہے، ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آڈر بیٹسمین 21 ون ڈے، 12 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں