پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ون کے تحت رنگ روڈ کا 2.1 کلومیٹر مسنگ لنک 2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ مسنگ لنک کا پیکج ون مکمل ہو چکا جبکہ دیگر پیکجز پر کام تیزی سے جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورسک سے ناصر باغ روڈ تک مزید 3 پیکجز پر بھی تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ رنگ روڈ کے ناردرن سیکشن کے فیز ون کی مجموعی لاگت 9.6 ارب روپے ہے۔ جبکہ فیز ٹو اور فیز تھری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحمت کارڈ پروگرام کا افتتاح کر دیا
بریفنگ میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ پشاور میں ٹریفک کے مسائل کم کرنے اور شہر کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
