اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 2 سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 مئی کی رات ملک میں داخل ہو گا۔ جو 5 مئی تک برقرار رہے گا۔ اس دوران خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کے مطابق 2 اور 3 مئی کو سندھ کے علاقوں دادو، لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خاص طور پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کھلے مقامات پر موجود کمزور ڈھانچوں سے دور رہیں۔
