ملک بھر میں ماہ ذیقعد 1444ھ کا چاند نظر نہیں آیا


ملک بھر میں ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا، کل 21 مئی اتوار کو 30 شوال جبکہ 22 مئی سوموار کو یکم ذیقعد 1444ھ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ ذیقعد 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

انوکھی مسجد جس کی کھڑکیوں سے چاند دیکھا جاسکتا ہے

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات، سپارکوکے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔

ناسا نے پھر چاند پر ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا

زونل رویت ہلا کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں ذیقعد کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔


متعلقہ خبریں