بلیو ٹک صارفین کیلئے بڑا اعلان

Twitter

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلیو ٹک صارفین کو 2 گھنٹے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی۔

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اب بلیو ٹک ٹوئٹر صارف 2 گھنٹے کی طویل ویڈیو بھی اپ لوڈ کر سکیں گے۔

ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو فائل کے سائز کو بھی 2 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 36 لاکھ جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس بند

بلیو ٹک اکاؤنٹس میں کی جانے والی تبدیلیوں کے تحت ٹوئٹر کی آئی او ایس ایپ کے ذریعے ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکے گی جو کہ اس سے پہلے صرف ویب سے کی جاسکتی تھی تاہم ویڈیو کا معیار فُل ایچ ڈی ہی رہے۔


متعلقہ خبریں