وفاقی حکومت کے ٹیکس کمیشن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بینکنگ ٹرانزیکشنز اور رقم نکلوانے پر ’وِد ہولڈنگ ٹیکس‘ دوبارہ لاگو کرنے کی تجویز دے دی۔
انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون نے اپنی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف بی آر بھی سنجیدگی سے غور کر رہا تھا کہ بینکنگ ٹرانزیکشنز، بینکنگ انسٹرومنٹس اور بینک سے رقم نکلوانے پر 0.6فیصد ٹیکس دوبارہ لاگو کرنے کی تجویز دے دی جائے۔اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو اس کا نفاذ آئندہ ماہ جولائی سے ہو گا۔
وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی
رپورٹ کے مطابق ریفارم اینڈ ریونیو موبلائزیشن کمیشن کی طرف سے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ملک سے ہارڈ ڈالرزکیش کے خاتمے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
کمیشن کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ حکومت کو جانچ کرنی چاہیے کہ رقم کی گردش کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے یا کم از کم ہارڈ ڈالر کیش کو ملک سے کیسے ختم کیا جا سکتا ہے۔
تنخواہوں،پینشنز میں بڑا اضافہ، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی تجاویز
آر آر ایم سی کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹس پر بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو ڈالرز میں کیش دینے کے علاوہ غیرملکی کرنسی کی تمام ٹرانزیکشنز بینکاری نظام کے ذریعے ہونی چاہئیں۔
یاد رہے کہ مالی سال 2023-24 کا وفاقی بجٹ اگلے ماہ جون میں پیش کیا جانا ہے ۔