بھارت میں اپاہج بیٹی کے علاج کیلئے خون بیچنے والے شخص نے غربت سے تنگ آ کر خود کشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے رہائشی پرمود نے شدید مالی بحران سے تنگ آ کر موت کو گلے لگا لیا۔
پرمود کے اہل خانہ کے مطابق 5 سال قبل ان کی بیٹی ایک حادثے کا شکار ہو کر معذور ہو گئی تھی جبکہ پرمود اپنی بیٹی کے علاج کے اخراجات پورے نہ کر سکنے پر پریشان تھا، پرمود نے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے بعض اوقات خون کا عطیہ بھی دیا۔
مہنگائی سے تنگ باپ نے 4 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
پرمود کی بیٹی، انوشکا گپتا کا اپنے والد کی خودکشی پر کہنا ہے کہ میرے والد نے میرے علاج کیلئے اپنا گھر، اپنی دکان تک بیچ دی اور خاندان کی مالی مدد کی۔
انوشکا کا کہنا تھا کہ اِن کے والد اپنا خون بیچ کر بیمار ہو گئے تھے اور پیسے کمانے کے قابل نہیں رہے تھے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ انوشکا ہونہار طالبِ علم ہے۔
جی ایچ آئی: بھارت غربت میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے نیچے چلا گیا
اس نے بورڈ کے امتحانات میں بہتر کارکردگی سے انعام بھی اپنے نام کیا،انوشکا کا کہنا ہے کہ نہ تو حکام نے اور نہ ہی خاندان نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون کیا۔
انوشکا کے مطابق حکام کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر گزشتہ ایک سال کے دوران اِن پر عمل نہیں ہوا۔