سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا

ماہ شعبان المعظم کا چاند: سعودی ماہر نے اہم پیشن گوئی کردی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عیدالفطر کل بروز جمعے کو ہو گی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شوال کے چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعہ 21 اپریل سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتے ہوگی۔

پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں