پارلیمنٹ میں گھسنے والا پراسرار جانور کیا؟ ہم نیوز نے پتا چلا لیا


ہم نیوز نے آج پارلیمنٹ میں گھسنے والے پراسرار جانور کا پتا چلا لیا۔

اس جانور کا نام Civet Cat ہے جسے ہم مشک بِلاؤ کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ پراسرار اور عجیب و غریب جانور اکثر پھلوں کے درختوں کے درمیان اپنی غذا اور خوراک حاصل کرنے کے لیے منڈلاتا نظر آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ انتہائی شرمیلا اور انسانوں سے دور رہنے والا جانور ہے۔ یہ بہت کم انسانوں پہ حملہ آور ہوتا ہے۔

عالمی ادارے برائے قدرتی تحفظ (آئی یو سی این) نے اس جانور کو اپنی ریڈ لسٹ میں رکھا ہے، یہ جانور جنوبی ایشیا کے جنگلات میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔

فلپائن، تھائی لینڈ، ویتنام اور انڈونیشیا وغیرہ خطِ استوا کے ممالک جہاں گھنے جنگلات موجود ہیں، ان میں اس جانور کی ایک نسل Asian Palm Civet پائی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جانور جنگلی ضرور ہے مگر اس سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں