پیٹرول و ڈیزل پر عائد لیوی کی شرح میں ردو بدل کر دیا گیا۔
پیٹرول پر عائد لیوی کی شرح کم جبکہ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر عائد لیوی میں فی لیٹر 10 روپے 83 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے ، اس طرح پیٹرول پر عائد لیوی 102.17 روپے سے کم ہو کر 91.34 روپے کی سطح پر آٰ گئی ہے۔
ڈیزل پر لیوی میں فی لیٹر 10روپے 93 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، اس طرح ڈیزل پر عائد لیوی جو پہلے 58 روپے تھی اب بڑھ کر 68.93 روپے ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل پر عائد لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور لیوی 20 روپے 36 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔
