شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب


شوال کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عیدکب ہوگی؟ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی بڑی پیشگوئی

اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

واضح رہے ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی، حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد 20 تاریخ کی شب کریں گے۔


متعلقہ خبریں