اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، ڈالر اوپر جاتا ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتا ہے لیکن ملک نیچے جاتا ہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ اپنے عہدے سے دستبردار ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خط
انہوں نے وکلا کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا نگران حکومت آئین کے مطابق 90 دن تک رہتی ہے، نگران حکومتوں کا کام 90 روزکے اندرالیکشن کرانا ہے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا موجودہ حکومت کی خواہش ہے کہ الیکشن کی تاریخ بڑھائی جائے، سپریم کورٹ کا آرڈر آچکا ہے اس پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔
انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے تو اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ویلیو بھی بڑھتی ہے، اسحاق ڈار کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، ایک بندہ عدالت سے فراڈ کر کے بھاگا ہوا ہے۔
الیکشن التواء کیس، فیصلہ محفوظ، سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال ڈٹ کرکھڑے ہیں، قوم بھی چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن نہ کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، جنہوں نے سیکیورٹی دینی ہے وہی الیکشن نہ کرانے کی کوشش میں ہیں۔
جسٹس فائز عیسیٰ لارجر بینچ میں شامل کیوں نہیں ہوئے، چیف جسٹس نے وجہ بتا دی
پی پی کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ آئین پر عمل درآمد نہیں ہورہا، حکومت زبردستی کررہی ہے۔