برطانیہ میں خطرے کی گھنٹی، 100 سے زائد اسکولز بند


لندن: برطانیہ میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ ویلز میں برفباری کے باعث 100 سے زائد اسکولز بند کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے جبکہ ویلز میں مزید 24 گھنٹے برفباری جاری رہ سکتی ہے۔

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کی وجہ سے ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی شدید متاثرہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کے چاند سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان

واضح رہے کہ برطانیہ میں 2010 کے بعد گزشتہ رات سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں