فرانس میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے


پیرس: فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف لاکھوں افرد سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس میں حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 62 سے 64 سال کر دی ہے۔

مختلف شہروں میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران حکومتی املاک کو نقصان بھی پہنچایا اور آگ لگا دی جبکہ پولیس کی جانب سے طاقت کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

فرانسیسی ڈیموکریٹک کنفیڈریشن آف لیبر (سی ایف ڈی ٹی) کے اصلاح پسند یونین کے صدر لارینٹ برجر نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں شریک افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی جنون نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا

مظاہرین نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 16 فروری کو ہڑتال کی جائے گی جس کا اعلان پہلے سے کیا گیا ہے تاہم 7 مارچ سے پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اصلاحات کے خلاف ہر ہفتے کو احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں مظاہرین کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہیں جبکہ احتجاج کی وجہ سے حکومت نے 50 فیصد پروازیں بھی منسوخ کی ہیں۔


متعلقہ خبریں