صدر مملکت بھی انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں، عثمان ڈار


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ صدر مملکت بھی انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دیکھیں گے لاہور ہائی کورٹ سے کیا فیصلہ آتا ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔ الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں انتخابات کروانے ہی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت تو پہلے دن سے ہی انتخابات سے بھاگی ہوئی ہے اور وزارت خزانہ نے صاف جواب دے دیا ہے کہ ان کے پاس انتخابات کروانے کے پیسے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزید 20 لاکھ لوگ بےروزگار ہو جائیں گے، ماہر معاشیات کا انکشاف

عثمان ڈار نے کہا کہ حکومتی وکلا کے ریمارکس سے لگ رہا تھا کہ یہ پاکستان کی عدالتوں کا بھی سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ ان حالات میں قابل احترام ججز کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آ گئی ہے اور اس وقت پوری قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے تو جب تک انتخابات نہیں ہوں گے ملک کے حالات نہیں بدلیں گے۔ حکومت 90 روز میں انتخابات نہ کروا کر آئین شکنی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انتخابات جب بھی کروائیں گے تو آنا عمران خان نے ہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر گورنرز اور الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان نہیں کرتے تو پھر صدر مملکت انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں