پاکستان کی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی شدید مذمت


پاکستان نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی قابل احترام اورمقدس مقام ہے، اس کے تقدس کی بے حرمتی مسلمانوں کی مذہبی حساسیت کو مجروح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید ہوا دینے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غیر قانونی اقدامات بند، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلم مذہبی مقامات کے تقدس کا احترام کرے،پاکستان، فلسطینی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق قابل عمل، آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا مطالبہ دہراتا ہے۔


متعلقہ خبریں