بلوچستان، دستی بم حملہ، دھماکہ، تین اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

سلینڈر دھماکہ

 کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دو مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو واقعات میں تین اہلکاروں سمیت کل 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بارودی سرنگ دھماکہ، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

دہشت گردی کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب پولیس ناکے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے باعث تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی۔

ریکوڈک منصوبہ لندن میں طے پا گیا، بلوچستان حکومت

بلوچستان میں دوسرا واقعہ اس وقت پیش آیا جب حب کے تھانہ صدر کے سامنے دھماکہ ہوا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے جب کہ ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی۔

علاقہ پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے، تاحال دھمکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

 ژوب میں فوجی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

پولیس اور دیگر متعقلہ اداروں کے افسران و اہلکار جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں