احتجاجی تحریک کیلئے تیار رہیں، تنظیم سازی مضبوط ہو تو 25 مئی کا واقعہ دہرایا نہیں جا سکے گا، عمران خان

عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کیلئے تمام تنظیمی عہدیداران اور کارکنان ہمہ وقت تیار رہیں۔

عمران خان کا 24 ستمبر سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کے صدور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنظیم سازی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈویژنل اور ضلعی تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔

اسلام آباد چڑھائی میں مدد کرنے والوں صوبوں کے خلاف کاروائی کا اختیار ہے، وزیرداخلہ

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یونین کونسل لیول تک 50 فیصد تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے جس پر انہوں نے پنجاب کی قیادت کو ہدایت کی کہ بقیہ یونین کونسلوں کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے۔

اسلام آباد: پولیس الرٹ، قیدی وینیں منگوالی گئیں، شہریوں کیلئے انتباہ جاری

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل لیول تک تنظیم متحرک نہیں ہو گی تو سیاسی مقاصدحاصل نہیں کیے جا سکتے ہیں، مضبوط تنظیم سازی ہو تو 25 مئی کی طرح کا واقعہ نہیں دہرایا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں