سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب


پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔

پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سبطین خان نے 185 ووٹ حاصل کئے ہیں جب کہ ن لیگ کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ حاصل کئے۔

وسیم خان بدوزئی نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں 4 ووٹ مسترد کر دیئے ہیں۔ مسترد ووٹوں میں ایک پی ٹی آئی اور 3 اپوزیشن امیدوار کے تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے کل 364 ووٹ کاسٹ ہوئے۔  چودھری نثار، فیصل نیازی، جلیل شرک پوری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

بعد ازاں سبطین خان نے بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا، پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے سبطین خان سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی وزیر اعلیٰ ہاوس آمد، گارڈ آف آنر پیش

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے نومنتخب سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبطین خان کے سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

قرارداد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی تھی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں