ایبٹ آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے جسے میں جانتا ہوں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہری پور میں ایک سال جیل کاٹی ہے اور مجھ پر مقدمہ بنا لیں میں ان سے نہیں گھبراتا۔ یہ چور اور لٹیرے وزیر اعظم بن گئے ہیں اور خلیجی ممالک میں ان کو عزت نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا۔ کل مریم نے جنرل فیض کا نام لیا اب یہ فوجی کہاں سوئے ہوئے تھے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے۔ جو وزیر اعظم بنا اس پر کرپشن کے کیسز ہیں جبکہ ڈیزل ملک کا صدر بننا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غلط سیاست کی وجہ سے بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے، وزیر اعظم
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے لیے نکلیں جبکہ آصف زرداری کے علاوہ ساری پارٹیاں الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ میں حالات سے باخبر ہوں اور یہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے تاہم اس آگ کو میں سمجھتا اور جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف تمہاری قسمت میں جیل لکھی ہے جبکہ عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا گیا البتہ یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے۔ مجھے اور عمران خان کو 4 ماہ پہلے سے پتا تھا کہ باپ کا باپ کون ہے۔