نیٹ فلکس کے حصص میں 35 فیصد سے زائد کی کمی


نیٹ فلکس کے لیے خوفناک سال 2022 اب تباہ کن ہو گیا ہے، صارفین کی کمی کی وجہ سے نیٹ فلکس کے حصص میں 35 فیصد سے زائد کی کمی ہو گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک دہائی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسٹریمنگ کمپنی کے سبسکرائیبرز میں کمی آئی ہے۔

نیٹ فلیکس کمپنی کے مطابق موجودہ سال کے پہلے تین ماہ میں انہوں نے 2 ملین صارفین کو کھو دیا، جبکہ اب اگلے تین ماہ میں بھی اندازے کے مطابق کمپنی مزید 2 لاکھ صارفین کو کھو سکتی ہے۔

جبکہ نیٹ فلیکس نے توقع کی تھی کہ کمپنی کے صارفین میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.5 ملین صارفین کا اضافہ ہو گا۔

کمپنی اپنے صارفین میں کمی کی وجہ کئی عوامل کو سمجھ رہی ہے، جس میں سخت مقابلے کے ساتھ  پاس ورڈ کا وسیع اشتراک بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جن سے بھی غلطی ہوئی اسے ٹھیک کرنے کا واحد حل فوری الیکشن ہے، عمران خان

سرمایہ کاروں کے نام اپنے خط میں، نیٹ فلیکس نے “میکرو عوامل” پر بھی انگلی اٹھائی جو اس وقت بہت سی کمپنیوں کو متاثر کر رہے ہیں، جیسے کہ سست معاشی نمو، بڑھتی ہوئی مہنگائی، جغرافیائی سیاسی واقعات جیسے کہ روس کا یوکرین پر حملہ اور کورونا بھی شامل ہے۔

یاد رہے کورونا لاک ڈاون میں اسٹریمنگ کمپنی کے صارفین میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، جبکہ اب اس تیزی سے گرتے شئیرز کی وجہ سے کمپنی کو 50 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

کمپنی نے حال ہی میں باوجود اس کے کہ صارفین کی نمو سست ہو رہی ہے ، سبسکرپشن کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، بنیادی ماہانہ پیکیج کے ساتھ اب امریکی صارفین کو 15 ڈالرز ادا کرنے ہوں گے۔

اس نقصان کے نتیجے میں نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئرنگ پر کریک ڈاؤن کرنے اور کم لاگت اشتہارات سے تعاون یافتہ سبسکرپشن درجے کو متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں