امپورٹڈ حکومت صرف تین ووٹوں پر کھڑی ہے، فواد چوہدری

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا، شہباز اور حمزہ کو عہدے چھوڑ دینا چاہئیں: فواد چودھری

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کی کابینہ تشکیل ہونے کے بعد کہا کہ امپورٹڈ حکومت صرف تین ووٹوں پر کھڑی ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج اختر مینگل کی کابینہ میں شمولیت نہ ہونے کے بعد اگر وہ اعتماد کا ووٹ نہیں دیتے تو کرائم منسٹر کی حکومت فارغ ہو جاتی ہے۔

آئین کے مطابق صدر مملکت کسی وقت بھی اس نام نہاد حکومت کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔


فواد چوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی تصویر بھی شئیر کی، جس میں انہوں نے عمران خان کی تصویر ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، اور ساتھ ایبسولوٹلی ناٹ کا ہیش ٹیگ بھی درج ہے۔

 


متعلقہ خبریں