750ٹن ایندھن لے جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا


تیونس کے جنوب مشرقی ساحل پر بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔  یہ جہاز 750 ٹن ایندھن لے جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق زیلو نامی یہ جہاز مصر سے مالٹا کی طرف  جا رہا تھا۔  راستے میں خرا ب موسم کا سامنا کرنے پر جہاز نے تیونس کے حکام سے اس کے سمندری پانیوں میں داخلے کی اجازت مانگی تھی۔

تیونس کی وزارت برائے ماحولیات کا کہنا ہے کہ خلیج قابس میں اس جہاز  کے اندرپانی داخل ہونا شروع ہو گیا تھا اور اس کا انجن روم بھی پانی سے بھر گیا تھا۔

ایک مقامی اہلکار کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس جہاز سے ایندھن کے لیک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بحری جہاز میں سوار عملے کو تیونس اہلکاروں کی جانب سے بچا لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں