روسی حملہ عالمی معشیت کیلئے تباہ کن ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف ماہرین کی پاکستان آمد، حکام سے ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہوگی

نیویارک: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ روس یوکرین کی جنگ دنیا کی معشیت کے لیے تباہ کن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ روس کے حملے کے اثرات دنیا کی معیشت پر ترقی کی رفتار میں کمی کا باعث بنے گی جبکہ مہنگائی میں اضافے کی شکل میں سامنے آنے کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کو لمبے عرصے کے لیے ایک نئے سانچے میں ڈھال سکتی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کی لہر اور دوسرے انسانی مسائل کے علاوہ اس جنگ سے افراط زر بڑھے گی جبکہ خوراک اور توانائی کی اشیا مہنگی ہوں گی۔ جنگی صورت حال کے اثرات کاروبار میں خلل، سپلائی چینز کی بندش اور یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں ترسیلات کی کمی کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب پر پابندی کا فیصلہ، بھارتی شہروں میں دفعہ 144 نافذ

آئی ایم ایف کے مطابق دنیا بھر میں تجارت اور کاروبار بری طرح متاثر ہوں گے جبکہ سرمایہ کاروں میں غیریقینی کی صورتحال بڑھے گی جس سے اثاثوں کی قیمتیں گر جائیں گی۔ مالی حالات تنگی کی طرف جائیں گے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس سے سرمائے کا اخراج ہو سکتا ہے۔

افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں خوراک کے سامان کی قلت کا بھی خدشہ ہے جہاں مصر جیسے ممالک اپنی گندم کا 80 فیصد روس اور یوکرین سے درآمد کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں