اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا،دو اہم کھلاڑی کل کے میچ سے باہر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی فرنچائز کو بڑا دھچکا لگا ہے، ٹیم کے دو اہم کھلاڑی انجری کے باعث کل کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق ٹیم کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ شاداب خان گروئن انجری اور ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے ہیں، اس لیے یہ دونوں کھلاڑیوں کل کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

آصف علی سے معذرت کرنے کے فارم دستیاب ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں کرکٹرز کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوچکی ہیں، میڈیکل پینل جلد مزید تفصیل سے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں