واٹس ایپ پر آڈیو پیغام بھیجنےسے پہلے سنیں


واٹس ایپ نےوائس  میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا  فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر سے صارفین اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سن سکیں گے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیچر کی مدد سے صارفین میسج بھیجنے سے پہلے اپنی آواز سن کر پیغام کی معلومات کی درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔


میٹا کی ملکیتی میسجنگ سروس نے کہا کہ یہ فیچر حالیہ ہفتوں میں آہستہ آہستہ شروع  کیا گیا ہے، اور اب یہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ویب اور ڈیسک ٹاپ سمیت تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس پر ‘ انڈو ‘ کا آپشن

وائس میسج  کو پری ویو کرنے کا آپشن اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب آپ کسی ریکارڈنگ کو ختم کرنے کے لیے اسٹاپ بٹن کو دباتے ہیں۔

اس کے بعد آپ اسے پلے آئیکن کے ساتھ سن سکتے ہیں، ٹریش آئیکن کے ساتھ حذف کر سکتے ہیں یا سینڈ بٹن کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔

  واٹس ایپ نے یہ فیچر ایشیائی صارفین کی درخواست پر متعارف کروایا ہے۔ واٹس ایپ نے اس ضمن میں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کاحوالہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں