سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں اوراہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، 3 میچز جیت کر پاکستان پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے، سری لنکا اگر آج کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ بھی فائنل میں پہنچ جائے گا، ناکامی کی صورت میں انگلینڈ اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر جائے گا۔
ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، میچ جیت کرفائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اس پچ پر 300 رنز کا اسکور اچھا ہوگا، پاکستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،صائم ایوب اوررضا اللہ کو ڈراپ کرکے معاذ صداقت اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Two changes to our playing XI for today’s match 🇵🇰🏏
#PAKvSL | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen https://t.co/Fxk7JJ45jV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2026
پاکستانی ٹیم سیریز میں اب تک ناقابلِ شکست ہے اور اپنے تینوں ابتدائی میچ جیت چکی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 37 رنز سے ہرایا، جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی۔

