راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی سیف اللہ شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اور شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ
دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ سپاہی سیف اللہ شہید ہو گئے تاہم فورسز کی جانب سے فوری طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جوابی فائرنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔