جلد پاکستان آؤں گا، خبیب نورماگومدوف


روسی ایم ایم اے ریسلر خبیب عبدالمناپووچ نورمحمدوف نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر روسی ریسلر حبیب عبدالمناپووچ نورمحمدوف کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہ رہے ہیں کہ انہیں رواں سال کے آغاز میں پاکستان جانے کی آفر ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میری خواہش کے میں جلد پاکستان کا دورہ کروں۔

ناقابل شکست مارشل آرٹسٹ خبیب کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

دوسری جانب پاکستان کے معروف ریسلر نے حبیب کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو کو ریٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم  حبیب عبدالمناپووچ  کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔ آپ مسلمانوں کا فخر ہیں۔


متعلقہ خبریں