شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی مایوں کی ویڈیوز وائرل


ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی دوستی کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور اب ماڈل نے اپنی مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز شیئر کرکے تصدیق کر دی۔

نیہا راجپوت کے علاوہ ان کی شادی کی تقریبات میں شامل ہونے والی اداکاراؤں و ماڈلز نے بھی ان کی مایوں اور مہندی کی تقریبات کی ویڈیو شیئر کیں۔

ویڈیوز اور تصاویر میں شہباز تاثیربھی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

شہباز تاثیر کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے فیشن ڈیزائنر ماہین غنی سے 2010 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

شہباز تاثیر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے ہیں، جنہیں جنوری 2011 میں قتل کیا گیا تھا، والد کے قتل کے 7 ماہ بعد انہیں اگست 2011 میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا۔

شہباز تاثیر تقریبا 5 سال تک افغانستان میں رہے تھے، جس کے بعد مارچ 2016 میں انہیں بازیاب کروایا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں